وزیر مملکت اظہر کیانی کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
کھیوڑہ ( نمائندہ دنیا) وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی جانب سے ضلع کونسل ہال جہلم میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات براہِ راست وزیرِ مملکت کے سامنے پیش کیں، وزیرِ مملکت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل پر فوری توجہ دی جائے ، جائز شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو عوامی خدمت اور سرکاری امور میں شفافیت و مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل حکام تک پہنچانے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments