یومِ دفاعِ پاکستان پر راولپنڈی شہرکی تزئین و آرائش، گلیوں کی سجاوٹ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے اہم شاہراہ مری روڈ پر خصوصی سجاوٹ، تزئین و آرائش اور عوامی آگاہی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے مری روڈ کے مختلف مقامات پر بینرز اور یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے آگاہی پر مبنی پیغامات آویزاں کیے گئے ہیں، گرین بیلٹس اور مرکزی شاہراہ کے اطراف لائٹس سے سجاوٹ اور صفائی ستھرائی، پودوں کی تراش خراش اور خوبصورتی کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments