جوڈیشنل کمپلیکس میں پارک گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

جوڈیشنل کمپلیکس میں پارک گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

شناخت ثنا اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے ،قتل ہوا یا طبعی موت ہوئی،مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ سول لائن کی حدود جوڈیشنل کمپلیکس میں پارک گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق وکیل کی شناخت ثنا اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے، وکیل قتل ہوا یا طبعی موت آئی تفتیش جاری ہے، لاش ملنے سے جوڈیشل کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروکلاء کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس جمع ہو گئی۔تھانہ سول لائن پولیس نے قانون دان ثناء اللہ ستی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ بھائی بھائی سجاد احمد ستی کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی کو زہر آلود چیز دیکر قتل کیا گیا بھائی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشان بھی تھے ۔ مقتول کے کلائیٹ حماد جو منشی کے طور پر بھی کام کرتا ہے کا نمبر بھی پولیس کو دیدیا گیا، پولیس نے کچہری میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے ۔ گاڑی کی جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کا ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...