یونیورسٹی آف سرگودھا میں بریسٹ کینسر سے آگاہی سیمینار
یونیورسٹی آف سرگودھا میں بریسٹ کینسر سے آگاہی سیمینار سیلف ایگزامینیشن کی تربیت، ابتدائی علامات کی شناخت اور تشخیص کی اہمیت پر زور
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے کینال کیمپس میں شعبہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن اینڈ رورل اسٹڈیز کے زیر اہتمام بریسٹ سیلف ایگزامینیشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حمیرا نے خواتین کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سیمینار کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، ابتدائی علامات کی شناخت اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو واضح کرنا تھا۔سیمینار میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور بریسٹ سیلف ایگزامینیشن کا عملی طریقہ سیکھا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ وہ باقاعدگی سے اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا خود معائنہ کیسے کر سکتی ہیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں بروقت طبی مشورہ کیوں ضروری ہے ۔اس موقع پر فارماسسٹ اور لیکچرر ڈاکٹر عائشہ شمیم نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر عائشہ شمیم اور ڈاکٹر غزال نے بریسٹ کینسر کی ممکنہ علامات، خود معائنے کے طریقے اور طبی معائنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ماہرین نے اساتذہ اور طلبہ کو عملی طور پر خود معائنے کا طریقہ سمجھایا اور زور دیا کہ چھاتی میں غیر معمولی گلٹی محسوس ہونے ، جلد پر گڑھے پڑنے ، نپل میں تبدیلی یا کسی دوسری غیر معمولی علامت کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments