سیف سٹی: جعلی نمبر پلیٹس 6گاڑیاں تھانوں میں بند
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر ڈولفن سکواڈ نے مختلف مقامات سے 6 گاڑیاں پکڑ کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کروا دیں۔
پکڑی گئی گاڑیوں پر ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگائی گئی تھیں۔ گاڑیاں تھانہ گلشن اقبال، اسلام پورہ، نواب ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں بند کرا دی گئی ہیں۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں جرائم کی وارداتوں میں استعمال ہونے کا خدشہ رہتا ہے ، جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن، انجن یا چیسیز میں ردوبدل کرنا قانوناً جرم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments