نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینگے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر
کاروباری سرگرمیوں میں اضافے ،خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پلان طلب
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور ہنرمند افراد کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے آسان شرائط پر لون سکیمیں متعارف کروائی جائیں گی، صنعت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل عبدالرحمان، پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید، صدر اے جے کے بینک بابر ایاز بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں بینک کی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادارے کو مزید فعال و مستحکم بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments