عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ملک کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی ریلیف کے لیے مختلف سطحوں پر عملی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھی حکومتی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ میں بھی صحافیوں اور میڈیا سے متعلق امور کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے ۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی عوام اور حکمرانوں کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ میڈیا حکومتی اقدامات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔موجودہ دور میں روایتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔ ملک کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسا مواد شیئر یا نشر نہ کرے جس سے کسی کی عزت، وقار یا ساکھ مجروح ہو۔ادھرپارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کی۔ ملک کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب میں اطلاعات و ثقافت کے شعبہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...