مری، گھر کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق
تریٹ آڑو کس لنک روڈ پر کار حادثے میں 6افراد زخمی، ہسپتال منتقل
مری (نمائندہ دنیا) تریٹ آڑو کس لنک روڈ پر کار حادثے میں 6افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک جبکہ انگوری میں چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ساملی سینٹوریم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ولی محمد ، محمد شاہد، صائم علی، ابرار، انجم بی بی اور برکت جان شامل ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق مری آڑو کس تریٹ سے ہے۔ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو سالہ بچہ عبدالرافع ولد عطاء الرحمٰن جاں بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments