ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، درخواستوں پر احکامات جاری
اسلام آباد(این این آئی)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے۔۔
جبکہ ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments