آئی جی کا اردل روم ،پولیس ملازمین کے ذاتی مسائل سنے
متعلقہ افسران کو قواعد کے مطابق بروقت ازالے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس سہیل چودھری نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سروس اور ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کئے ۔ آئی جی نے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے بروقت ازالے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران و جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور جائز مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ مشکل وقت میں فورس کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔بعد ازاں آئی جی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے SWAT کمانڈوز کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ ادھر آئی جی نے چیئرمین مصالحتی کمیٹی (ADRC) طیب نواز ملک سے ملاقات کی، جس میں شہریوں کے مسائل کے حل اور مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments