نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں انویسٹر سمٹ 2026کا انعقاد
کاروبار کو وسعت دینے کیلئے درکار اضافی فنڈنگ کا حصول اہم رکاوٹ کانفرنس کا بنیادی نکتہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستانی سٹارٹ اپس کیلئے ابتدائی سرمایہ حاصل کرنا چیلنج کا صرف ایک حصہ ہے ، جبکہ کاروبار کو وسعت دینے کیلئے درکار اضافی فنڈنگ کا حصول اب بھی ایک اہم رکاوٹ ہے۔ یہی اہم مسئلہ انویسٹر سمٹ 2026کا مرکزی نقطہ ہے، کانفرنس کا انعقاد نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC)اسلام آباد میں کیا گیا، جہاں سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں، پالیسی سازوں اور سٹارٹ اپس کے فاؤنڈڑز نے شرکت کی۔ سمٹ میں سیڈ فنڈنگ کے بعد سٹارٹ اپس کو درپیش چیلنجز، بالخصوص سیریز اے اور کاروباری ترقی کیلئے درکار سرمایہ کے حصول کی تیاری پر گفتگو کی گئی۔ شرکائنے سٹارٹ اپس کی ترقی کی صلاحیت، یونٹ اکانومکس، سرمایہ کاروں کی جانب سے خطرہ مول لینے کی استعداد، کارپوریٹ گورننس اور مزید سرمایہ کاری تک رسائی کیلئے مضبوط اور مؤثر راستے تشکیل دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔\\\"پاکستانی اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز کیلئے سرمایہ تک رسائی کے مواقع پیدا کرنا\\\" کے عنوان سے منعقدہ پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر یاسر امجد، ڈائریکٹر ایکسیلیریشن اینڈ گروتھ، NIC اسلام آباد؛ کامل عزیز، ہیڈ آف انویسٹمنٹس، زین وی سی؛ ڈِکلے اوزجان، سینئر ایسوسی ایٹ، انویو وینچرز، جنہوں نے ترکیہ سے آن لائن شرکت کی این آئی سی اسلام آباد کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود نے کہا کہ آپ کو NICکے سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ ہم انتہائی منتخب اور معیاری ڈیل فلو فراہم کرتے ہیں۔ سمٹ کے اختتام پر Ignite - National Technology Fund کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال عباسی نے پاکستانی سٹارٹ اپس کیلئے دستیاب وسیع تر فنڈنگ اور معاونتی نظام کو اجاگر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments