آزاد کشمیر میں احتجاج کا معاملہ حل ہونے کے بہت قریب ، نجیب نقی
ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات پر اتفاق ، چند ایک پر اتفاق رائے ہونا باقی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہے کہ کشمیر میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور احتجاج کا معاملہ حل ہونے کے بہت قریب ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں احتجاج کا معاملہ حل ہونے کے بہت قریب ہے ، ریاست کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر میرا موجود ہونے کا مقصد بحران کا خاتمہ ہے ۔ کشمیر کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے ، ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، چند ایک مطالبات ہیں جن پراتفاق رائے ہونا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کی نئی حکومت کو وقت دینا چاہیے ، اگر معاملات حل نہ ہوں تو احتجاج کا آپشن تو ہر وقت موجود ہی رہتا ہے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ آنے سے کشمیر میں انٹرنیٹ فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے 28ارب روپے کا پیکیج لے کر آرہے ہیں۔ دوسری جانب صدر ریاست سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق نے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments