پولیس پارٹی پر فائرنگ، گروہ کے سرغنہ سمیت 6ملزم گرفتار

پولیس پارٹی پر فائرنگ، گروہ کے سرغنہ سمیت 6ملزم گرفتار

کلاشنکوف، رائفل، 3پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالی 2موٹر سائیکلیں برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے مبینہ مسلح گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل، 3پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی 2موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ ریڈ کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...