وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں تیز

 وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس  اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں تیز

اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول ٹیمیں مختلف علاقوں میں فیلڈ دورے کر کے پانی ذخیرہ کرنے والی جگہوں کا معائنہ، مچھروں کے لاروے کی نشاندہی و تلفی اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بروقت کارروائی کر رہی ہیں۔ٹیمیں ڈینگی سے بچائو کیلئے وضع کردہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کی بھی نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مچھروں کی افزائش کے خطرے کو کم کرنے کیلئے نشاندہی شدہ مقامات پر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...