پوٹھوہار ڈویژن میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی)پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس اور 26بوتل شراب سمیت 10لٹر شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس، سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 16بوتل شراب جبکہ ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments