وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ،پیدا وار بڑھانے پر زور

وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا  اجلاس ،پیدا وار بڑھانے پر زور

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے ) نے ربیع سیزن 2026-27 کے لیے زرعی پیداوار بڑھانے ، پیداواری لاگت کم کرنے۔۔

 ، معیاری و موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیج کے فروغ، پانی اور زرعی مداخل کے مؤثر استعمال اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کے لیے مربوط اقدامات پر زور دیا ہے ، جبکہ ربیع فصلوں کے پیداواری اہداف گندم کی قیمت کے اعلان کے بعد حتمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، اس لیے زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیداواری لاگت میں کمی اور پانی و زرعی مداخل کے مؤثر استعمال کو قومی ترجیح بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیرسے روسی کمپنی کے وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تعاو ن پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...