سینیٹر عامر ولی الدین کا آئی پی یو کی کمیٹی کا رکن منتخب ہونا باعث فخر ،گیلانی

 سینیٹر عامر ولی الدین کا آئی پی یو کی کمیٹی کا رکن منتخب ہونا باعث فخر ،گیلانی

انتخاب میں 64ووٹ حاصل کرناعالمی پارلیمانی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ،چیئرمیں سینیٹ

  اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کو بین الپارلیمانی یونین (IPU) کی کمیٹی برائے صحت کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کا آئی پی یو کی کمیٹی برائے صحت کا رکن منتخب ہونا پاکستان کی پارلیمان کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انتخاب میں 64 ووٹ حاصل کرنا، جو کسی بھی امیدوار کے حاصل کردہ سب سے زیادہ ووٹ ہیں، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی پر عالمی پارلیمانی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر پارلیمانی نمائندگی اور پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ کی عکاس ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹر عامر ولی الدین چشتی اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی صحت کے چیلنجز، صحت عامہ کے تحفظ اور معیاری طبی سہولیات تک رسائی جیسے اہم امور پر مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...