اقتصادی تعاون ،او آئی سی کامسٹیک اور ڈی ایٹ کے مابین معاہدہ

 اقتصادی تعاون ،او آئی سی کامسٹیک اور ڈی ایٹ کے مابین معاہدہ

زراعت و غذائی تحفظ، توانائی و معدنیات، ماحولیاتی پائیداری میں تعاون کیا جائیگا

اسلام آباد(نامہ نگار)او آئی سی کامسٹیک اور اقتصادی تعاون کے لیے ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم (ڈی ایٹ) نے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سائنسی اشتراک کو رکن ممالک کیلئے عملی معاشی و ترقیاتی فوائد میں تبدیل کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پر آن لائن تقریب کے دوران او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری اور ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے زراعت و غذائی تحفظ، توانائی و معدنیات، ماحولیاتی پائیداری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سمیت اہم شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دیں گے ۔تعاون میں مشترکہ تحقیق، استعداد کار میں اضافہ، پیشہ ورانہ و فنی تربیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ماہرین کے تبادلے اور جامعات، تحقیقی اداروں اور مراکزِ امتیاز کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...