خواتین ،نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کے خاتمے کیلئے صوبائی ٹاسک فورسز بنائی جائیں، احسن اقبال

خواتین ،نوعمر لڑکیوں میں خون کی  کمی کے خاتمے کیلئے صوبائی ٹاسک  فورسز بنائی جائیں، احسن اقبال

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی اور بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ جیسے۔۔۔

 مسائل کے خاتمے کے لئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ پاکستان کا مستقبل ہماری خواتین، بچیوں اور بچوں کی صحت، تعلیم اور بہتر نشوونما سے وابستہ ہے۔ پاکستان میں خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کے خاتمے کے قومی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی کافی نہیں بلکہ اصل کامیابی دستیاب علم کو عملی اقدامات اور موثر نتائج میں تبدیل کرنے میں ہے ، پاکستان میں تقریبا ہر دو میں سے ایک عورت اور بڑی تعداد میں بچیاں خون کی کمی کا شکار ہیں جو صحت عامہ اور انسانی ترقی کے حوالے سے فوری توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...