پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ، ڈاکٹر مختار بھرتھ
ترقیاتی شراکت دار تکنیکی مہارت، مالی معاونت فراہم کر رہے ،وزیر مملکت صحت
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، اس قومی مقصد کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شکریہ پولیو فرنٹ لائن ورکرز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی محنت، لگن، عزم اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، متعدد پولیو ورکرز نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دار گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو کے خاتمے کے لئے تکنیکی مہارت اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ جس پر پاکستان ان کا شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی محنت، لگن اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کی خدمات ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments