حرمین شریفین کی سلامتی پر سمجھوتا ممکن نہیں ،طاہر اشرفی
چیئر مین علماکو نسل کا مکہ ، مدینہ شریف پر میزائل حملوں کی اطلاعات پر اظہارتشویش
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب بیلسٹک میزائل حملوں کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین دو ارب مسلمانوں کی ریڈ لائن ، ان کے تقدس اور سلامتی پر حملے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی ٰکے بعد بیت اﷲ العتیق اور مسجد نبویؐ کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے سعودی حکومت سے اسلامی تعاون تنظیم کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی فوری اجلاس بلا کر دہشت گردی کے ان خطرات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments