اورنگزیب خان کھچی سے سری لیکن وفد کی ملاقات ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے سری لنکا کے 16 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گندھارا تہذیب، بدھ مت کے تاریخی ورثے، آثارِ قدیمہ، تعلیم، تحقیق اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سری لنکا کے محکمہ آثارِ قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ای اے سینارتھ ڈسانائیکے ، سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ آثارِ قدیمہ پروفیسر پی ڈی منڈاوالا، سری لنکا کے 46ویں سالیسٹر جنرل مسز دلروکشی ڈیاس وکرما سنگھے اور بدھ مت کمیونٹی و کاروباری شعبے کی اہم شخصیات شامل تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments