پولیو مہم جاری، 7 لاکھ 56 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے
58 ہزار 104ایسے بچوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں پولیو قطرے نہیں پلائے جا سکے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، سی ای او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مہم کے پہلے روز ضلع بھر میں مجموعی طور پر 58 ہزار 104 ایسے بچوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں مختلف وجوہات کی بنا پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے ، جن میں سے 32 ہزار 708 بچوں کو اسی روز کور کر لیا گیا، جبکہ باقی رہ جانے والے 25 ہزار 396 بچوں تک رسائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلے روز ضلع بھر میں 7لاکھ 56ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ اس کے علاوہ کم کوریج والے علاقوں اور مسڈ ایریاز میں خصوصی سوئپ اپ سرگرمیاں بھی مکمل کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments