اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں ،31مجرم گرفتار
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 31مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments