ڈاکٹر وردہ قتل کیس ،مرکزی ملزم رداجدون کے خاوند وحید بلا کی درخواست ضمانت خارج

ڈاکٹر وردہ قتل کیس ،مرکزی ملزم رداجدون  کے خاوند وحید بلا کی درخواست ضمانت خارج

ایبٹ آباد( نمائندہ خصوصی ) انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کے مرکزی ملزم ردا جدون کے خاوند وحید بلا کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا۔

مقتولہ ڈاکٹر وردہ مشتاق نے 67 تولے طلائی زیورات وحید بلا کی بیوی اور اپنی دوست ردا وحید کے پاس رکھوائے تھے جس کی واپسی کے تقاضہ پر ردا وحید ڈاکٹر وردہ کو بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سے 4 دسمبر 2025 کو اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر گئیں جس کے بعد ڈاکٹر کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کینٹ میں دی گئی اور ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے جب تلاش شروع ہوئی تو 8 دسمبر کو لڑی بنوٹہ کے جنگل سے ڈاکٹر وردہ مشتاق کی نعش ملی تھی جس کو گڑھا کھود کر مٹی میں دبایا گیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...