کامسیٹس یونیورسٹی اورسرن کے مابین سائنسی پروگرام پر مذاکرات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) اور یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق (سرن) کے مابین یونیورسٹی کی سرن کے سائنسی پروگراموں میں فعال شمولیت کی بحالی کے حوالے سے اعلی سطح مذاکرات ہوئے۔
ملاقات میں بالخصوص ایلس (ALICE) تجربے، ڈیٹیکٹر ٹیکنالوجی، جدید سائنسی آلات کی تیاری اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا کے تجزیے سے متعلق تحقیق کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات دونوں اداروں کے دیرینہ سائنسی روابط کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ماضی میں کامسیٹس یونیورسٹی کے محققین اور تکنیکی ماہرین سرن میں تجرباتی تحقیق کے لیے درکار آلات اور بنیادی ڈھانچے کی تیاری میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔سرن کے وفد میں ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے امور کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوف شیفر، سی ایم ایس (CMS) تجربے کی ترجمان پروفیسر ڈاکٹر انادی کنیپا اور ایلس تجربے کے ترجمان ڈاکٹر کائی اولیور شویڈا شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments