موٹروے ایم فور پر جھمرہ کے قریب کاروں کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا)موٹروے ایم فور پر جھمرہ کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منڈی بہاؤدین کے رہائشی 44 سالہ نصیر کے نام سے ہوئی، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی 35 سالہ مہوش اور 12 سالہ بیٹا ارحم شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments