وفاق سے زیادہ صوبائی بجٹ اہم ہے، فائق شاہ

وفاق سے زیادہ صوبائی بجٹ اہم ہے، فائق شاہ

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے وفاق سے زیادہ صوبائی بجٹ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم نے صوبوں کو زیادہ اختیارات دیے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس لئے غربت، بے روزگاری اور صحت بحران کو ختم کرنے کے لیے بجٹ کا زیادہ حصہ مختص کیا جائے اور تعلیم، صحت اور زراعت میں ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔ صوبائی جائزہ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محرومیاں، غربت، بے روزگاری اور صحت بحران نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔امن ترقی پارٹی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور صوبائی بجٹ میں عوامی تجاویز کو شامل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں