مولانا نعمان نعیم جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مقرر

مولانا نعمان نعیم جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مقرر

تعزیتی اجتماع کے دوران مفتی محمد نعیم کے بڑے صاحبزادے کی دستاربندی کی گئیقاری حنیف جالندھری و دیگرکا دینی، ملکی اورعلمی خدمات پرمفتی نعیم کو خراج عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علما کرام نے کہا ہے کہ مفتی نعیم ایک شخصیت نہیں بلکہ تحریک تھے ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ، مفتی محمد نعیم کی دینی ، ملکی ، علمی اور قومی خدمات قابل تحسین اور مثالی ہیں جبکہ مفتی محمد نعیم کے بڑے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم کو جامعہ بنوریہ کا مہتمم بنانے کی دستاربندی کی گئی ۔ منگل کو جامعہ العالمیہ سائٹ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی یاد میں تعزیتی اجتماع ہوا۔ جس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر عادل خان، مولانا منظور احمد مینگل ، مولانا عزیز الرحمن ، مولانا راحت علی ہاشمی ، مولاناغلام رسول، جمعیت علما اسلام کے قاری محمد عثمان ،مولانا عبدالقیوم نعمانی ، مفتی محمد زبیر ، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن ، مولانا سعید اسکندر، مولانا رب نواز حنفی ،مولانا یوسف قصوری ، بشپ نذیر عالم،مولاناحماد مدنی ،مولانا عبدالحمیدغوری ،مولاناعزیزالرحمن ہزاروی ،مولاناسیف اللہ ربانی، مولانا عزیزالرحمن عظیمی سمیت ملکی وغیر ملکی سیاسی ، سماجی، مذہبی اور دیگر مسالک کے علما کرام ،نمائندوں، مدارس کے مہتمم ،ائمہ مساجد اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے مفتی محمد نعیم کی دینی ،ملی اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا تصور الحق مدنی ، پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پربھی تعزیت ورنج وغم کا اظہار کیا ۔تعزیتی اجتماع میں شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے بڑے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم کی دستاربندی کرکے ان کو جامعہ بنوریہ العالمیہ کا مہتمم مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں