پولیس موبائل میں منشیات اسمگل کرنے کے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

پولیس موبائل میں منشیات اسمگل کرنے کے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پولیس موبائل میں شہر میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کے ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس موبائل میں شہر میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کے مقدمے میں بوٹ بیسن پولیس نے سی آئی اے جامشورو کے 6 اہلکاروں کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ ملزمان میں کانسٹیبل محمد یعقوب، غلام عباس، اعجاز علی، عبدالنصیر، راحب حسین اور احمد نواز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں