کورونا ٹاسک فورس میں تاجروں کو شامل کیا جائے ،شاہد فراز

کورونا ٹاسک فورس میں تاجروں کو شامل کیا جائے ،شاہد فراز

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ شاہد فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن شہر کو معاشی، اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے مفلوج کرنے کا حکومتی ایجنڈا ہے جس کا مقصد لوگوں کو نہ صرف معاشی و اقتصادی طور پر کمزور کرنا ہے بلکہ تعلیمی میدان سے نکال باہر پھینکنا ہے، جس کیلئے تجارتی اور تدریسی مراکز کو بند کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کئے جارہے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کئے جانے والے غیر سنجیدہ اقدامات واپس اور کورونا ٹاسک فورس میں تاجر برادری کی شمولیت کو یقینی بنائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں