وفاقی سیکریٹری کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ
وفاقی وزارت برائے نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری اکبر حسین درانی نے بدھ کو پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور ادارے کے انفرا اسٹرکچر اور یہاں کی سائنسی و تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ و کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چودھری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔