شرمیلا فاروقی کا سفاری پارک کا دورہ

شرمیلا فاروقی کا سفاری پارک کا دورہ

سوشل میڈیا میں کراچی سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں سے متعلق چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سفاری پارک کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ہتھنیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک اور سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بتایا گیا کہ سونو اور ملکہ کی صحت اور متوازن خوراک کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ شرمیلا فاروقی نے سونو اور ملکہ کو فراہم کی جانے والی خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان جانوروں کی خدمت پر مامور عملے کو اچھی طرح دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں