لیاری میں غیرقانونی اورکثیرالمنزلہ تعمیرات کانوٹس لینے کامطالبہ

لیاری میں غیرقانونی اورکثیرالمنزلہ تعمیرات کانوٹس لینے کامطالبہ

پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی لیاری کے صدر اکرم آگریا اور سابق جنرل کونسلر امجد بلوچ نے حکومت سندھ سے لیاری کی یوسی 15،بکرا پیڑی میں غیر قانونی تعمیرات اور کثیر المنزلہ تعمیرات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور علاقہ اے سی کو نہ عوام کی جان و مال کی پروا ہے اور نہ ہی مسائل کا اندازہ، علاقے میں سیوریج اورصحت و صفائی کے مسائل کے ساتھ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے مسائل بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیرات سے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ وہ علامہ اقبال کالونی، نورانی کالونی کے مکینوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔ اکرم آگریا نے مزید کہا کہ یوسی 15کے وارڈ نمبر 2 میں واقع نبیل گبول ہال کے عقب میں 8 منزلہ عمارت کی تعمیرات جاری ہیں ۔ امجد بلوچ نے کہا کہ رہائشی عمارتوں کے لئے صرف 2منزلہ تعمیرات کی اجازت ہے ، جبکہ مذکورہ یوسی میں 8 منزل تک تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں