شیریں جوکھیو ودیگرمظلوم خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے ،الطاف شکور

شیریں جوکھیو ودیگرمظلوم خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے ،الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کی موت ہے ۔

 سندھ حکومت قاتلوں کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دے، غریب عوام خصوصاً خواتین کے لیے انصاف کا حصول مشکل نہ بنایا جائے، بیوہ شیریں جوکھیو کو طاقتور زمینداروں کی جانب سے سخت مزاحمت اور دھمکیوں کا سامنا ہے، شیریں جوکھیو اور سندھ کی دیگر مظلوم خواتین کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے۔ پاسبان کی جانب سے خرم لاکھانی ایڈووکیٹ بھی وکیل کے طور پر ناظم قتل کیس کا حصہ بن گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں