بچے موبائل فونز پر مصروف ، بڑوں کا ادب معاشرے سے ختم ہوچکا ،انورمقصود

بچے موبائل فونز پر مصروف ، بڑوں کا ادب معاشرے سے ختم ہوچکا ،انورمقصود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بچوں کے ماہنامہ ساتھی کے زیر اہتمام 16 ویں ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے سال 2022 کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ڈرامہ نگار انور مقصود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑوں کا ادب معاشرے سے ختم ہوچکا ہے اور اب بزرگوں کے گھروں میں داخل ہوتے وقت بچے ان کے احترام میں کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اور اپنے اپنے موبائل فونز پر مصروف نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شہرِ کراچی کے باسی ہیں اور ملک و بیرون ملک ادب کے حوالے سے درجنوں تقریبات میں شرکت کرچکے ہیں لیکن بچوں کا ادب تخلیق کرنے والے قلم کاروں کے اعزاز میں ایوارڈ شو کبھی منعقد ہوتے نہیں دیکھا۔ 16

ویں ساتھی رائٹرز ایوارڈ 2022 میں 80 لکھاریوں کو رائٹرز ایوارڈ دئیے گئے ۔ جن میں بہترین کہانی، بہترین نظم، نوجوان تخلیق کار، متفرق ایوارڈ، نشانِ سپاس اور اعزازی شامل تھے۔ واضح رہے کہ تقریب کو پاکستان میں بچوں کے ادب کے حوالے سے سب سے بڑے و سالانہ ادبی میلے کا ا عزاز حاصل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں