الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ڈی ایچ اے میں سائنسی نمائش کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ڈی ایچ اے برانچ میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنج کے حوالے سے طلبا میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اس نمائش کا موضوع (Earth Matters)رکھا گیا۔
نمائش کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ طلبا میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن مجید سے کس طرح رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ مختلف کلاسز کے طلبا نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پروجیکٹس بنائے، جن کے ذریعے یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اس سنگین چیلنج سے دنیا کو کیا خطرات لاحق ہیں۔