سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست نمٹادی

سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست نمٹادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم سے متصل سڑکوں کی بندش کے خلاف نجی اسٹور کی درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی۔

سماعت کے موقع پر نجی اسٹور کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر ہمارا کاروبار بند کر دیا جاتا ہے۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میچز ہونا اچھی بات ہے، آپ کیوں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں؟۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات ضرور کریں مگر کاروبار بند ہوجاتا ہے اور بھاری مالی نقصان ہوتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں