ہر سال 6 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر، ماہرین صحت

ہر سال 6 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر، ماہرین صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ورلڈ ٹی بی (تپ دق) ڈے کے سلسلے میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ماہرین صحت نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہر سال 6 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر ہوتے ہیں اور ان متاثرہ افراد میں سے 45 فیصد تشخیص و علاج سے محروم رہتے ہیں۔ ٹی بی (تپ دق)کے عالمی دن کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں میں آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف، سی ڈی سی سندھ، سماجی خدمات سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز واک سے کیا گیا اور بعد ازاں آگہی سیمینار میں پروفیسر افتخار احمد اور پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ بیگ نے ٹی بی کی وجوہات، تشخیص اور علاج کے بارے میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروفیسر زیبا حق نے اس بات پر زور دیا کہ سیمینار میں موجود ہر شخص یہ ذمہ داری قبول کرے کہ وہ ایک دوسرے کو ٹی بی کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا، اس طرح ٹی بی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں