جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں پانی کا شدید بحران

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ ڈی ڈی ٹائپ مکانات اور بنگلوں میں گزشتہ پانچ روز سے پانی کی شدید قلت کے باعث اساتذہ اور ان کی فیملیز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کی تو بتایا گیا کہ اسٹاف ٹاؤن میں پانی کی موٹر خراب ہے۔