معاشی پریشانیوں سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

معاشی پریشانیوں سے تنگ  شخص نے خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکو گولی مارکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے نمبر 4 میں واقع اے بی سی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر D.17 میں گولی لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 40سالہ محمد نوید ولد محمد ابراہیم کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں