امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن نا قابل عمل قرار

امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن نا قابل عمل قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں سالانہ امتحانات سے آٹھ ہفتے قبل محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے امتحانی مراحل کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے خدشات، تحفظات اور غیر یقینی صورتحال پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

 جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے امتحانات کے آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے وقت اور قانونی لحاظ سے نا قابل عمل قرار دیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکریٹری سپلا پروفیسر شاہجہاں پنہور نے کہا کہ سندھ کے لاکھوں بچوں کے مستقبل کو بغیر کسی باقاعدہ تیاری کے اپنی پسند کے تجربے کی بھینٹ چڑھانے کا نوٹیفکیشن سنگین مذاق ہے۔ صدر سپلا کراچی ریجن پروفیسر کریم ناریجو نے اس فیصلے کو پریشان کن اور غیر یقینی صورتحال کا سبب قرار دیا۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے کہا کہ جدت پسندی کے نام پر سندھ کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں