لیاقت آباد میں گیس بندش پر باپردہ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

لیاقت آباد میں گیس بندش پر  باپردہ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

گیس بندش سے پریشان لیاقت آباد 4 نمبر پر باپردہ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا۔ احتجاج کے باعث لیاقت آباد دس نمبر سے ناظم آباد جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے اب تک گیس نہیں آرہی بار بار شکایات درج کرانے کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں