ضلع وسطی کے پانچوں سب ڈویژن میں بچت بازار

ضلع وسطی کے پانچوں  سب ڈویژن میں بچت بازار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی کے پانچوں سب ڈویژن میں بچت بازار لگائے ۔

جن میں ناظم آباد ہادی مارکیٹ،نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ،ٹنکی گراؤنڈ لیاقت آباد،سیکٹر 11-I نارتھ کراچی اور افغان گراؤنڈ گلبرگ سستا بچت بازار شامل ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے بازاروں کو اشیا ضروریہ کی دستیابی اورسرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزرا، مشیر اور اراکین اسمبلی کونامزد کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں