کلفٹن میں آغا خان پارک بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح

کلفٹن میں آغا خان پارک بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ آغا خان پارک بیڈمنٹن کورٹ کلفٹن کراچی کا افتتاح کردیا جس پر 1.8 ملین روپے لاگت آئی اور بیڈمنٹن کورٹ کو ٹارگٹ سے تین ماہ قبل مکمل کیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے کورٹ سے علاقے کے نوجوان کھلاڑی مستفید ہوسکیں گے ۔ بیڈمنٹن کورٹ کلک پروجیکٹ کے تعاون سے کے ایم سی نے مکمل کروایا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی معیار کا بیڈمنٹن کورٹ علاقے کے عوام کیلئے حکومت کی جانب سے تحفہ ہے اور سندھ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کورٹ میں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے میچز کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہ کہا سندھ بھر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا بلاول بھٹو کا وژن ہے ۔ چیئرمین کی خصوصی ہدایات ہیں کہ صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔ انٹرنیشنل معیار کے بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر پر علاقے کے عوام نے وزیر بلدیات ناصر شاہ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر شاہ کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک (ورلڈ بینک) پروگرام آصف جان صدیقی، میونسپل کمشنر کے ایم سی سید شجاعت، ڈی جی ٹیکنکل سروسز کے ایم سی اظہر علی شاہ کے علاوہ دیگر افسران بھی تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں