آٹے کی مد میں دو ہزار روپے کی ادائیگی کل سے شروع

 آٹے کی مد میں دو ہزار روپے کی ادائیگی کل سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافع خوروں پر صرف جرمانے نہیں بلکہ انہیں سزائیں بھی دینا شروع کردی ہیں۔۔

منافع خوری ناقابل برداشت ہے ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ یقینی بنایا جائے گا کہ سرکاری نرخ پر ہی تمام اشیا فروخت ہوں کوئی بھی دکاندا طے شدہ ریٹ سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، نئے آرڈیننس کے تحت ہم نے قانون کو تبدیل کیا ہے، بڑے جرمانے لگائے جائیں گے دکان کو سیل اور ٹھیلوں کو ضبط کیا جا سکے گا۔ ضبط کی گئی اشیا آکشن کرنے کا آرڈیننس پاس کیا گیا ہے اس آرڈیننس کے تحت پرائس انسپکٹر کے اختیارات کمشنر ، ڈپٹی کمشنر کے علاوہ دیگر 98 افسران کو دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ آٹے کی مد میں دو، دو ہزار روپے دئیے جائیں گے یہ رقم 78 لاکھ خاندانوں میں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت دی جائے گی رقم ادئیگی بدھ (کل)سے شروع ہوجائے گی، پہلے فیز میں 38 لاکھ لوگوں کو رقم فراہم کی جائے گی باقی 40 لاکھ افراد کو دو یا تین اپریل سے رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں