موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری میں ملوث ملزم پکڑاگیا

موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری  میں ملوث ملزم پکڑاگیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سٹی ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم صداقت ولد نعمت کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ دو موٹر سائیکلیں بر آمدکر لیں۔پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں