بچی سے زیادتی کے ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

بچی سے زیادتی کے ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 13سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ملزم والد، شیلٹر ہوم کی ملازمہ اور اس کے بیٹے کو پیش کیاگیا۔

عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے پولیس کو کیس کی تحقیقات اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت بھی کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا سوتیلا باپ اور چاچا غلط حرکتیں کرتے تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں