گھروں میں رنگ کرنے کی آڑ میں ڈکیتی کے ملزمان جیل منتقل

گھروں میں رنگ کرنے کی آڑ  میں ڈکیتی کے ملزمان جیل منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے گھروں میں رنگ کرنے کی آڑ میں ڈکیتی کرنے کے کیس میں گرفتار چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان پہلے مدعی کے گھر رنگ کرنے گئے ہوئے تھے ، ملزمان نے اس دوران پورے گھر کا جائزہ لیا تھا، بعد میں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں