مختلف مقامات سے نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے نوجوان  سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف مقامات سے نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ۔

 تفصیلات کے مطابق سولجربازار کے علاقے نمبر ایک میں قائم اقبال مارکیٹ کے قریب سے 35سالہ وسیم نامی شخص کی لاش ملی جس کو پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا ، دوسری جانب ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر6 کے قریب سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس حکام کے مطابق دونوں متوفیوں کی فوری طور پر وجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹس کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاشیں سردخانے منتقل کردیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں